ترقیاتی کمشنرگاندربل نے امرناتھ یاترا انتظامات کاجائزہ لیا

گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے بالہ تل،دومیل،نیل گرتھ،رنگا مورچ اورسونہ مرگ کا دورہ کرکے امرناتھ یاترا2017ء کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس پی گاندربل تعمیرات عامہ محکمہ کے آفیسران،ایس ڈی ایم کنگن،سی ای او سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اورصحت عامہ کے ایگزیکٹیو انجینئر کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی ترقیاتی کمشنرکے ہمراہ تھے۔ترقیاتی کمشنر نے بال تل بیس کیمپ میںیاترا کے سلسلے میں جاری تعمیری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس ایک روزہ تفصیلی دورے کے دوران ترقیاتی کمشنر نے 29جون سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے سلسلے میں آفیسران کو قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے اور انتظامات کو حتمی شکل دینے پرزوردیا۔اس سے قبل ترقیاتی کمشنر نے بال تل جاتے ہوئے سونہ مرگ میںپی ٹی ایس منیگام کا دورہ کیا اور وہاں ٹرانسپورٹروں ،مرکبانوں اور مزدوروں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں یاترا کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورامن وامان قائم رکھنے کے لئے تعائون دینے کی اپیل کی۔بعد میں ایک میٹنگ میں بولتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یاترا کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ضلع انتظامیہ ہرممکن اقدامات کرے گی۔