ترقیاتی کمشنرکادرگاہ حضرت بل کا دورہ

سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے درگاہ حضرت بل کا دورہ کرکے وہاں جمعتہ الوداع اورشب قدر کی تقریبات کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔اس دوران انہوںنے متعلقہ محکموں کو زائرین کی سہولیت کے لئے تمام لازمی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے بجلی،پانی،ٹرانسپورٹ اورصفائی ستھرائی کے لئے متعلقہ آفیسران کو تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ زائرین کی سہولیات کے لئے ترقیاتی کمشنر کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔