ترقیاتی کاموں کی نگرانی

بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر میں ترقیاتی و دیگر کاموں کی نگرانی کیلئے3ایڈیشنل چیف سیکریٹریوں اور9پرنسپل سیکریٹریوں سمیت20انتظامی سیکریٹریوں کو انچارج سیکرٹریوں کے طور پر نامزد کیا ہے۔سرکاری حکم نامہ کے مطابق سرینگر میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ خزانہ اتل ڈھلو اور جموں میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلی امور راج کمار گویل کو انچاج سیکرٹریوں کا قلمدان سونپا گیا۔ ادھمپور ضلع کی کمان ایڈیشنل چیف سیکریٹری صحت وطبی تعلیم کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری وویک کمار بھردواج، بڈگام میں پرنسپل سیکریٹری شری ترقی و مکانات، بارمولہ میں پرنسپل سیکریٹری زرعی پیدوار و بہبود کاشتکار نوین کمار چودھری،پلوامہ کیلئے پرنسپل سیکریٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم روہت کنسل اور اننت ناگ میں پرنسپل سیکریٹری محکمہ تعمیرات عامہ شیلندر کمار اور کپوار میں پرنسپل سیکریٹری فروغ نر محکمہ ڈاکٹر اصغر سامون کو انچارج سیکریٹریوں کے طور پر نامزد کیا گیا۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق گاندربل ضلع مین کمشنر سیکریٹری محکمہ سماجی بہبود شیتل نندا،سوپیاں مین انتظامی سیکریٹری قبائلی امور شاہد اقبال چودھری ا،بانڈی پور میں انتظامی سیکریٹری محکمہ سیاحت ور کولگام میں کمشنر سیکریٹری محکمہ مال وجے کمار بھدوری کو انچارج سیکریٹریوں کے طور پر کمان سونپی گئی ہے۔پرنسپل سیکریٹری عمومی انتظامی محکمہ منوج کمار دیویدی کی جانب سے جمعہ کو جاری حکم نامہ کے مطابق پونچھ کیلئے کمشنر سیکریٹری محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج منددیپ کور، رام بن کیلئے کمشنر سیکریٹری محکمہہ جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما ،ڈوڈہ ضلع کیلئے کمشنر سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورت ہردیش کمار اور کھٹوعہ کیلئے پرنسپل سیکریٹری عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی  کے علاوہ ریاسی کیلئے  فائنانشل کمشنر مال شالین کابرا اور راجوری کیلئے پرنسپل سیکریٹری محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول آشوک کمار پرمارکو انچاج سیکریٹریوں کے طور پر نامزد کیا گیا۔