جموں//حلقہ انتخاب نگروٹہ میں متعددترقیاتی پروجیکٹوں اورفلاحی پروگراموں کومعیادبند وقت کے اندرمکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندرسنگھ رانا نے کہاکہ وہ حلقہ انتخاب میں جاری ترقیاتی کاموں کومقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے زبردست متمنی ہیں اوراس سمت میں وہ تمام ترکوششیں کررہے ہیں تاکہ ان کاموں کی وقت پرتکمیل سے ان دیہی علاقوں کولوگوں کوبھرپورفائدہ مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی حلقہ نگروٹہ دیہاتوں پرمشتمل علاقہ ہے جہاں بجلی اورپینے کے پانی کی سپلائی میں بہتری لانا کسانوں کوبہترسے بہترآبپاشی کی سہولیات فراہم کرنا،سڑکوں کے نظام کوبہتر بناناوقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کوراحت مل سکے۔رانانے ان خیالات کااظہاریہاں حلقہ انتخاب کے ٹانڈا ، سناکرا اوردیگرعلاقوں کے دورے کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے معیارِ حیات کوبلندکرنے کیلئے صحت وصفائی کابہترنظام اورقابل بھروسہ سڑکیں خصوصی اہمیت کی حامل ہیں۔رانانے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتارمیں سرعت لانے اور معیارکوبہتربنائے رکھنے کے لئے ان ترقیاتی کاموں کی عمل آوری پر عقابی نظررکھنے کی ضرورت پرزوردیا۔رانانے لوگوں کویقین دلایاکہ نشاندہی شدہ سکیموں کوترجیحاتی بنیادوں پرہاتھ میں لیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے موسم برسات کے دوران پلوں، سڑکوں اوردیگراہم پروجیکٹوں کوپہونچے نقصانات کی بھرپائی کی جائے گی۔انہوں نے حلقہ انتخاب میں کام کررہے طبی اداروں کوضروری سازوسامان کی دستیابی اور طبی عملے کی کمی کوپوراکیاجائے گا۔ تاکہ عوام کوعلاج ومعالجہ کی بہترسہولیات اپنے گھروں کے نزدیک دستیاب ہوسکیں۔ انہوں نے کہاکہی دیہاتوں کی ترقی میں رورل ڈیولپمنٹ ایجنسی نمایاں کردار اداکررہی ہے۔اس دوران کے دوران راناکے ساتھ متعددعوامی وفودنے ملاقات کی اورانہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔رانانے عوام کوغورسے سنااور پیش کئے گئے مسائل کوحل کرنے کایقین دلایا۔