ترسیلی لائن کی مرمت، بانڈی پورہ کے بجلی ملازم کیلئے جان لیواثابت

بانڈی پورہ //ترسیلی لائنوں کی مرمت محکمہ بجلی کے ملازمین اور مزدوروں کیلئے جان لیواثابت ہو رہی ہے ۔ ناز کالونی بانڈی پورہ میں ایک 18سالہ مزدور بجلی کے کھمبے سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق محکمہ پی ڈی ڈی کے ٹھیکیدار کے ساتھ کام کرنے والے مزدور وسیم احمد ریشی ساکن لال نگریشی پورہ ناز کالونی میں بجلی سپلائی کو بحال کرنے کے سلسلے میں کھمبے پر چڑھا ہوا تھا کہ اچانک گر کر شدید زخمی ہو گیا مقامی لوگوں نے اُسے زخمی حالت میں سرینگر اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔