ترسیلی لائنیں ٹکرانے سے آ لوسہ کرالہ پورہ میں کھلبلی

 کپوارہ//آلوسہ کرالہ پورہ میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب وہا ں سے گزرنے والی بجلی کی ترسیلی لائینیں ٹکرا گئیں اور وہا ں پر گھرو ں میں برقی سامان جل کر راکھ ہو گیا جبکہ ایک دوشیزہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔مقامی لوگو ں نے محکمہ کی غفلت شعاری کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معاملہ کی تحقیقات عمل میں لاکر قصور وار ملازمو ں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ آلوسہ کے ملک محلہ میں بجلی کی ترسیلی لائنوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہے جس کی وجہ سے آ بادی کو ہر وقت خطرہ لا حق رہتا ہے اور پیر کو اس وقت ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا کہ علاقہ میں ہائی ٹینشن اور لو ٹینشن ترسیلی لائینیں ٹکرا گئیں جس کی وجہ سے بھاری وولٹیج سے گھرو ں میں برقی سامان جل گیا ۔محکمہ کی اس غفلت شعاری پر احتجاج کرتے ہوئے لوگوں نے بتا یا کہ علاقہ میں ایک مقامی بجلی اہلکار تعینات ہے اور انہو ں نے محکمہ کے افسران  کو غلط رپورٹ دی کہ علاقہ میں بجلی کی ترسیلی لائنو ں کو ٹھیک کیا گیا ہے۔مقامی لوگو ں نے معاملہ پولیس کی نو ٹس میں لایا ۔اس حوالہ سے جب ایس ایچ او کرالہ پورہ سے رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے بتا یا لوگو ں کے درخواست پر پولیس کی ایک ٹیم آ لوسہ گئی اور وہا ں نقصان کا جائزہ کیا جبکہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا گیا اور واقعہ کی نسبت تحقیقات شروع کی گئی ۔