ترال ہسپتال میں لپراسکوپی سہولیات کا آغاز

ترال//ترال کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں پہلی بار لپراسکوپی سہولیات کا آغاز کیا گیا۔اس سلسلے میںپہلے روز ڈاکٹروں نے 2 جراحیاں عمل میںلا ئیں۔یہ جراحیاں انجام دینے والے ڈاکٹروں نے کہا کہ ہسپتال میں باضابط جمعرات سے اس طرح کے آپریشنوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ۔ ڈاکٹر نواب احمد خان(کنسلٹنٹ سرجن )،ڈاکٹرجاوید عارف اورآپریشن تھیٹرکی ٹیم نے ہسپتال میں پہلی بار2کامیاب لپراسکوپی جراحیاں عمل میں لائیں ۔ہسپتال ذرائع نے بتایاکہ اب علاقے کے مریضوں کو اس سہولت کے لئے سرینگر یا دیگر ہسپتالوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔مقامی لوگوں نے اس کارکردگی پر ہسپتال میں تعینات طبی و نیم طبی عملے کو مبارکباد پیش کی ہے ۔