ترال کے جاں بحق جنگجوسپرد لحد، جنازوں میں ہزاروں کی شرکت

اونتی پورہ//گلشن پورہ ترال میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ہوئی مسلح تصادم آرائی میں جاں بحق 3مقامی جنگجوئوں کو ان کے آبائی گائوں لری بل اور چرسو اونتی پورہ میں سپرد لحد کیا گیا۔جس دوران جاں بحق جنگجوئوں کے  جنازوں میںلوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کر کے اسلام اور آزادی کے حق میںنعرے بلند کئے ۔اس دوران سب ضلع ترال کے تینوں تحاصیل آری پل ،ترال اور اونتی پورہ میں مکمل ہڑتال رہی ۔ادھر انتظامیہ نے تینوں جنگجوئوں کے نماز جنازہ ادا کر کے بعد پولیس ضلع اونتی پورہ میںانٹرنیٹ سروس بحال کی جبکہ ریل خدمات متاثر رہی۔ سب سے پہلے شکور احمد پرے کا پہلانماز جنازہ ان کے آبائی گائوں میں انجام دیاگیا ۔جس میںہزاروں لوگوں نے شرکت کر کے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔ جبکہ بعد دوپہر تک وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے بعد میں مزید کئی جنازوںکا اہتمام کیا ۔ادھر جھڑپ میں جاںبحق توصیف احمد ٹھوکر ولد غلام محی الدین ،زبیر احمد بٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکنان چر سو اونتی پورہ کو صبح گیارہ بجے کے قریب ایک ساتھ جنازہ ادا کیا گیا۔جس دوران وادی کے مختلف علاقوں جن میں بالخصوص جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے جمعہ کے صبح سویرے چروسوپہنچ کر نماز جنازہ میں شرکت کی ادھر قصبے ترال اور اونتی پورہ میں جنگجوئوں کی یاد میں مکمل تعزیتی ہڑتال رہی جس دوران دونوں علاقوں میںتمام سرکاری و غیر سرکار دفاتر میں ملازمین کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی ۔جبکہ دکانوںکے علاوہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب رہا ۔تاہم ہڑتال کے باوجود لوگوں کی ایک بڑی تعد ادنے پیدل،نجی گاڑیوںاور کچھ علاقوں سے لوگوں نے پیدل سفر کر کے جاں بحق جنگجوئوں کے گھرجا کر ان کے افراد خانہ کے ساتھ تعزیت پرسی کی ۔ دریں اثنا ترال اور اونتی پورہ جاں بحق ہوئے تینوں جنگجوئوںکے جنازے اد کئے جانے کے بعد جمعہ کو بعد سہ پہر پولیس ضلع اونتی پورہ میں انٹرنیٹ سروس کو بحال کیا گیا ,تاہم بانہال بارہمولہ ریل سروس مسافروں کی حفاظت اور ریل املاک کو بچانے کے لئے احتیاطی طورمعطل رکھی گئی ۔۔
 

جنگجوئوں کو خراج عقیدت

قربانیاں رنگ لائیں گی:صلاح الدین،لشکرسربراہ

ترال//ترال کے گلشن پورہ علاقے میںفورسز اور جنگجوئوں کے ساتھ تصادم میں جاں بحق جنگجو ئوں کو جہاد کونسل کے سر براہ سید صلاح الدین نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے،کہا کہ کشمیر میں نوجوانوں کا خون اور بیش بہا قربانیاں ضائع نہیںہوں گی ۔انہوں نے کہا کشمیر میں آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا۔ اپنے ایک ٹیلی بیان میںحزب المجاہدین کے عسکری ترجمان بُرہان الدین نے بتایا کہ جہاد کونسل کے سربرارہ سید صلاح الدین نے گلشن پورہ ترال میں جمعرات کو معرکہ آرائی میںجاں بحق 3جنگجوئوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔انہوں نے بیان میں کہابہت جلد ریاست جموں کشمیر میں آزادی کا سوج طلوع ہو گا۔ادھرلشکر طیبہ جموں کشمیرکے چیف محمودشاہ نے گلشن پورہ ترالمیںجان بحق ہوئے جنگجوئوںکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ قربانیاں ضروررنگ لائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ خطے میں حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں ۔افغانستان سے امریکی انخلاء کے ساتھ ہی بھارت کی مشکلات بڑھنا شروع ہوچکی ہیں ۔ہندوستان نے ایک بہت لمبی سیریز کھیلی ہے اب اس کی باری کااختتام طے ہے ۔سال 2019عسکریت کا سال ہے کشمیر کی آزادی کاسال ہے اور ظلم وستم کے خاتمے کا سال ہے ۔۔بیان میں لشکر چیف نے کہاکہ مودی سرکار کی تمام پالیسیاں اور اجیت ڈوول کے تمام حربے ناکام ہوگئے ہیں۔محمودشاہ نے نہتے عوام پر فورسز کی طرف سے تشدد اور گولی باری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں ان مظالم پرکب اپنی خاموشی توڑیں گی ۔انکی مجرمانہ خاموشی ان کے غیر جانبدارانہ کردار پر سوالیہ نشان ہے ۔محمودشاہ نے عوام کی محبتوں پران کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے ہم انکی محبتوں کے مقروض ہیں ۔