ترال// ترال سے تعلق رکھنے والی ایک ’بی یو ایم ایس ‘ طالبہ نے ذہنی تناو کا شکار لوگوں خاص کر نوجوانوں کو مایوسی سے نکالنے اور دورکرنے کے لئے ’بلیف‘نامی شعری مجموعہ تصنیف کیا ہے جبکہ وہ انہیں’ خطاطی‘ کی طرف بھی راغب کر رہی ہے، جس کی ہر طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے سراہنا کی ہے ۔ نائراقبال دختر محمد اقبال ریشی ساکن گامراج روڑ ترال ’ بی یو ایم ایس‘ ڈگری کر رہی ہے۔ نائرنے نوجوان نسل کو ذہنی تناو سے نکالنے اور اُسے دور رکھنے کے لئے ایک شعری مجموعے کو کتاب کی شکل دیکرشائع کیا ہے۔کشمیر عظمی کے ساتھ بات کرتے ہوئے نائیرہ نے کہا کہ کم عمر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد سخت ذہنی تناو کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں اُن کی صحت اورمستقبل بھی متاثر ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان کی شاعری میںتنائو سے دور رہنے کا مقصد ہمیشہ رہتا ہے اور میرا سب سے بڑا مقصد بھی یہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اُس کی ایک دوست ذہنی تناو کا شکار تھی جس کے بعدانہوں نے اُسے ایک غزل لکھ کر روانہ کی اور اس کو پڑ ھکر اس کی دوست کو کافی راحت ملی۔نائرہ نے کہا کہ اس کے بعد میں نے محسوس کیا ہے کہ اس تمام شاعری کو کتاب کی شکل دینا وقت کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل جو مختلف وجو ہات کی بناء پر ذہنی تناو کاشکارہے،اُنہیںاُ سے باہر نکالوں اور باقی کو اِس سے دور رکھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔سرینگر میں’بی یو ایم ایس‘ کی تیسرے سال میں زیر تعلیم طالبہ کا کہنا ہے کہ ہمیں نا اُمید کسی بھی حالت میں نہیں ہونا چاہے ۔نائیرہ کو بچپن سے لکھنے کے علاوہ خطاطی کا بہت شوق ہے ۔انہوں نے بتایاکہ جب مارچ میں لاک ڈائون ہوگیا تومیں نے وقت کو برباد کرنے کے بجائے اپنے شوق کو پورا کرنے کے لئے مختلف چیزوں کے علاوہ قُرآنی آیات کی خطاطی شروع کی ہے ۔نائرہ نے کہا کہ اس نے اِن آیات یا باقی نمونوں کومکمل کرنے کے بعد پہلے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں تک پہنچایا جس کے بعدانہوں نے ان کے فوٹوکو سوشل میڈیا پرشیئرکئے جس کی لوگوں نے زبردست سراہنا کی اور کچھ لوگوں نے اس کے خطاطی کے نمونوں کو خرید کراس کی حوصلہ افزائی بھی کی۔قابل ذکر ہے کہ قصبہ ترال کے 12سے زیادہ کم عمرسکول بچوں نے گزشتہ کئی برس کے دوران مختلف زبانوں اور موضوعات پر الگ الگ کتابیںتصنیف کی ہیں ،تاہم سرکارکی طرف سے ان طلباء کی نہ ہی حوصلہ افزائی کی گئی اور نا ہی کوئی مدد فراہم کی گئی ۔
ترال کی ’بی یو ایم ایس ‘طالبہ کادعویٰ | میراشعری مجموعہ ذہنی تنائو دور کرنے میں مددگار
