ترال کا لاپتہ شہری فورسز آپریشن کے دوران بندوق سمیت گرفتار

سرینگر/فورسز نے بدھ کو آپریشن کے دوران جنوبی کشمیر کے ترال کے اُس شہری کو بندوق سمیت گرفتار کرلیا جو25مئی سے لاپتہ تھا۔

یہ کارروائی ترال کے ہی ناگہ پتھری علاقے میں عمل میں لائی گئی۔

 فورسز نے دعویٰ کیا کہ گرفتار شدہ شہری کی تحویل سے ہتھیار بھی بر آمد ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے لکھا کہ فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے آج صبح ناگہ پتھری علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران ایک شہری کو اے کے 47قسم کی بندوق سمیت دھر لیا گیا۔

گرفتار شدہ شہری کی شناخت محمد مقبول گنائی ولد غلام محمد گنائی، ساکنہ گٹنگو ،لام ترال کے طور ہوئی ہے۔