ترال میں کمین گاہ تباہ،کپوارہ سے اسلحہ بر آمد

پلوامہ /سید اعجاز/ ترال اور کپوارہ میں کمین گاہوں سے اسلحہ اور دیگر سامان بر آمد کیا گیا۔سیکورٹی فورسز نے ایک تلاشی مہم کے دوران میڈورہ ترال کے میوہ باغ میں کمین گاہ کا پتہ لگایا جس کی کھدائی کی گئی اور وہاں سے زنگ آلودہ برتن،بوٹ، موزے، کھانے پینے کی بوسیدہ اشیاء بر آمد کئے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمین گاہ بہت پرانی ہے، اس سلسلے میںکیس درج کرلیا گیا ہے۔ادھر جنگلاتی علاقے کھوریاں بہک ترہگام کپوارہ میں فوج نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر تلاشی کارروائی کی اور2314رائو نڈس کے علاوہ دیگر اسلحہ بر آمد کیا لیکن کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔