ترال میں ژالہ باری سے میوہ باغات اور فصلوں کو نقصان

ترال//ترال کے کئی علاقوں میں جمعہ کی شام شدید ژالہ باری سے میوہ باغات اور دیگر فصلوں کی شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث  باغبانوں اورکسانوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔قصبہ سے 6کلومیٹر دورتحصیل آری پل کے تحت آنے والے کئی علاقوں جن میں لرگام،نادر،پانزو لرو جاگیر علاقے میں جمعہ کے شام 6بجے کے قریب کئی منٹوں تک زبردست ژالہ باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے میوہ باغات ،اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ لرگام سے تعلق رکھنے والئے ایک نوجوان مدثر احمد بٹ نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ علاقے میں سیب،بادام،گلاس ،اخروٹ اور دباقی میوہ جات کے علاوہ سرسوں کے کھیتوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔غلام محمد نامی ایک کسان نے بتایا کہ ژالہ باری اس قدر شدید تھی کہ علاقے میں درختوں کی ٹہنیاں گر گئیں جبکہ مختلف قسم کے میو ہ جات کے پھول نکلے تھے جنہیں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے جس ی وجہ سے کسانوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔