ترال میں نوجوان پر مسلح افراد کا حملہ

ترال//ترال میں نا معلوم بندوق برداروں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا ہے جس کو فوری طور علاج معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال سے 6کلومیٹر دور لرگام نامی گائوں میںمنگل کے روز بعد دوپہر نا معلوم بندوق برداروں نے ایک25سالہ نوجوان محمد امین حمد ملک ولد مرحوم غلام نبی ملک ساکنہ لرگام کی ایک ٹانگ پر گولی مار کر انہیں بری طرح زخمی کر دیا۔ جس کو مقامی لوگوں نے   فوری طور ترال اسپتال منتقل کیاجہاں انہیں علاج معالجے کے بعد اسپتال سے رخصت کیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا شبیر پہلے ادویات فروخت کرتا تھا اور آج کل ایک دکان چلا رہا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوا ہے نوجوان کو کسی جرم کی پاداش میں گولی مار دی گئی ہے ۔