ترال// تراگ لم چڑائی ترال پلوامہ میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل ایک ایل پی ٹرک سے ٹکرا گیا ہے جس کے نتیجے میں مذکورہ نوجوان شدید زخمی ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کو پہلے ترال ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے ڈاکٹروں نے نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا۔
پولیس ذرائع نے نوجوان کی شناخت شاکر احمد نائیک ولد اسد اللہ نائیک ساکن امیر آباد کے طور کی ہے۔