ترال میں منشیات فروش گرفتار

ترال //ترال میں پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اسکی تحویل سے ایک کلو چرس اور قریب 4لاکھ روپے بر آمد کئے۔  ترال پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر بشیر احمد گنائی ولد غلام قادر گنائی ساکن ڈار گنائی گنڈ ترال کی گرفتاری عمل میں لائی۔پولیس ذرائع کے مطابق بشیر گنائی بدنام زمانہ سمگلر ہے اور پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کیلئے اپنی خصوصی انٹلی جینس کو متحرک بھی کیا تھا۔ سمگلر کی تحویل سے ایک کلو چرس کے علاوہ تین لاکھ80 ہزار نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔جب کہ گرفتاری کے سلسلے میں پولیس تھانہ ترال میں این ڈی پی ایس کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔