ترال میں مسافروں سے اضافی کرایہ وصول | سومواورتویرا ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد

ترال//اونتی پورہ پولیس نے مختلف علاقوں کے روٹوں پر چلنے والی گاڑی ڈرائیوروں کی جانب سے زیادہ کرایہ وصولنے کی مسلسل شکایات موصول ہونے کے بعد کارروائی شروع کر کے10سومو اور تویراڈرائیوروں سے جرمانہ وصول کیا ہے۔اونتی پورہ پولیس نے بتایا انہیں مسافروں کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے یہ شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ترال اونتی پورہ،اننت ناگ اونتی پورہ،روٹوں پر چلنے والی گاڑی ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی شروع کر کے10ڈارئیوروں کے خلاف کارروائی کر کے ان سے جرمانہ وصول کیا ہے ۔اونتی پورہ پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے زیادہ کرایہ وصولنے کی صورت میں عوام ان نمبرات 01933247369 ,7051404001پر شکایت درج کرا سکتے ہیں ۔