ترال میں مذہبی رواداری کی مثال

ترال //نورپورہ ترال میں ایک مقامی پنڈت خاتون فوت ہوئی اور اس کے آخری رسومات ادا کرنے میں مقامی مسلمانوں نے شرکت کی۔ جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے نور پورہ علاقے میں مقیم 80سالہ کملا وتی گزشتہ شب انتقال کر گئیں۔ کملاوتی کی وفات کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی مقامی مسلمان مردوزن کی ایک کی ایک بڑی تعداد ان کے گھر پہنچی اور لواحقین  کی ڈھارس بندھائی۔ آنجہانی کی آخری رسومات ادا کرنے میں لواحقین کے ساتھ مقامی مسلمان شریک ہوئے اور صدیوں پرانی کشمیر کی بھائی چارے کی روایت کا ایک بار پھر مظاہرہ کیا۔ مقامی مسلمانوں نے بتایا کہ حالات کیسے بھی تھے لیکن ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑاہے اور ہر وقت ایک دوسرے کے غم میں برابر شریک رہتے ہیں ۔  ایک مقامی پنڈت نوجوان نے کہاکہ ’ ہم آپسی بھائی چارے پر خوش ہے جسکو ہم نے نا مساد حالات میں بھی زندہ رکھا ہے اور آئندہ بھی رکھے گے‘‘۔قابل ذکر ہے کہ علاقے میں آج بھی30 کے قریب پنڈت کنبے رہائش پذیر ہیں ۔