ترال//ترال کے مختلف،علاقوں میں گزشتہ کئی روزسے ماہ رمضان کے بعد محاصروں کاسلسلہ فوج اور فورسز نے تیز کیا ہے جس کے دوران گھر گھر کی تلاشیاں لی گئیں۔جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں عید کے بعد فوج اور فورسز نے علاقے میں تلاشی کاروائیاں تیز کر کے متعدد بستیوں کو سوموار کے روز سخت محاصرے میں لے کر جنگجوں کو تلاش کرنے کی غرض سے گھر گھر تلاشی لی۔فوج اور فورسز نے سوموار کو جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے کھل باغ گلشن پورہ، گلاب باغ ونبٹو علاقوں کو صبح سویرے محاصرے میں لے کرمذکورہ گاوں کے سبھی راستوں کوسیل کر کے گھر گھر کی تلاشی لی تاہم کسی بھی جگہ کوئی بھی قابل اعتراض چیز یا کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی۔ادھر سید آباد ترال کی آبادی نے فورسز، پر، الزام لگایا کہ فوسز کی ایک پارٹی نے علاقے میں اتوار کے اہنگر محلہ میں چند نوجوانوں کی مارپیٹ کے علاوہ توڑ پھوڑ کرنے کے الزامات آئد کئے ہیں ۔