ترال میں مثبت قصاب کی دکان سربمہر | رابطے میں آئے گاہکوں کی بھی تلاش شروع

 سرینگر// قصبہ ترال میں ایک قصاب کوروناوائرس میں مبتلاپایا گیا جس کے بعد اس کی دکان کو سیل کردیا گیا اور اس کے رابطہ میں آنے والوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔قصبہ ترال میں پولیس اور انتظامیہ نے ایک قصاب کی دکان کو سربمہر کردیا کیوں کہ اس کا کووِڈٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ہیلتھ نے ترال قصبہ میں کورونا ٹیسٹ مہم شروع کی جس دوران بس سٹینڈ ترال کے نزدیک ایک قصاب کا کوروناٹیسٹ مثبت آیا جس کو فوری طور پر الگ کیا گیا جبکہ دکان کو بند کردیا گیا ۔ اس دوران میونسپل کمیٹی نے فوری طور پر چھڑکائوکا کام شروع کیا جبکہ قصاب کے رابطے میں آنے والوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے جن کا ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ ان میں سے کوئی متاثر نہ ہو اور ان کی وجہ سے دیگر لوگ اس وبائی وائرس کا شکار ہوں ۔