ترال میں حمام تپانے کے دوران نوجوان جھلس گیا

ترال/ ترال میں حمام تپانے کے دوران ایک نوجوان سحران احمد نائیک ولد محمد عبد اللہ نائیک ساکن شیر آباد بری طرح جھلس گیا ۔مذکورہ نوجوان کو فوری طورقصبے میں قائم فوجی یونٹ کے ہیڈ کواٹر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعداُسے سب ضلع ہسپتال ترال منتقل کیا  ۔42آر آرکے ایک افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سحران 50سے60فیصد جھلس گیا تھاجس دوران افراد خانہ نے اسے فوری طور بجونی فوجی کیمپ پہنچایا جہاں موجود فوج کے طبی عملہ نے اُسے ابتدائی علاج کے بعد ایس ڈی ایچ منتقل کیا۔ایس ڈی ایچ ترال میں موجود ڈاکٹروں نے جھلسے نوجوان کو مزید علاجہ ومعالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا۔