ترال میں جھڑپوں کے دوران خاتون ٹیر گیس شیل لگنے سے زخمی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے ترال میں سنیچر کو ایک خاتون ٹیر گیس شیل لگنے سے زخمی ہوگئی۔

یہ واقع فورسز اور مظاہرین کے بیچ جھڑپوں کے بیچ پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق نوجوانوں نے ترال بس اسٹینڈ میں فورسز کو سنگباری کا نشانہ بنایا اور فورسز نے جواب میں مظاہرین کیخلاف ٹیر گیس کے گولے داغے۔

عینی شاہدین نے کہا کہ ایک ٹیر گیس شیل دلشادہ زوجہ جاوید احمد ریشی کو جا لگا جس سے وہ زخمی ہوگئی۔

دلشادہ کو بعد میں ترال اسپتال سے سرینگر منتقل کیا گیا۔