ترال میں تیسرے روز بھی ہڑتال

 ترال//جیش محمد کمانڈر نور ترالی کی یاد میںجمعرات کو جنوبی قصبہ ترال کے بیشتر علاقوں میں مسلسل تیسرے روز بھی تعزیتی ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی جس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے مارے گئے جنگجو کے حق میں فاتحہ خوانی میں حصہ لیا۔جمعرات کوبدستور تیسرے روز بھی ترال، آری پل اور گردونواح کے بیشترعلاقہ جات میں دکانیں ، تجارتی مراکز اور دفاتر وغیرہ مکمل طوربند رہے جبکہ گاڑیاں سڑکوں سے غائب رہیں۔مکمل ہڑتال کے نتیجے میں بازار ویران اورسڑکیں سنسان پڑی رہیں، البتہ بڑی شاہراہوں پر ٹریفک کی جزوی نقل و حرکت جاری رہی ۔