ترال میں بی ٹیک طالب علم کی پر اسرارگمشدگی

 ترال//ترال میں ایک ایک بی ٹیک طالب علم پر اسرار طور لاپتہ ہوا ہے جس دوران افراد خانہ زبردست پریشانیوں میں مبتلا ہوئے ہیں ۔جبکہ گمشدہ طالب علم کے والد نے اس سلسلے میں تھانے میں رپوٹ درج کی ہے جس کے بعد پولیس نے  ایک کیس درج کر کے طالب علم کی تلاش شروع کی ہے ۔جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال سے 3کلو میٹر دور ریشی پورہ ترال میں ایک بی ٹیک طالب علم23سالہ نشاط حسین لون ولد منظور احمد لون سنیچر کے بعد دوپہر گھر میں دو پہر کا کھانا کھانے کے بعداچانک لاپتہ ہوا ہے۔لاپتہ طالم علم کے منظور احمد لون نے کشمیر عظمی کو فون پر بتایا کہ’’ نشاط سنیچر کے روز گھر میں تھا جہاں انہوں نے اپنی والدہ کو بتایا کہ میں اپنے میوہ باغ میں جا رہا ہوں اس کے بعدوہاں سے واپس آنے کے بعد نصف کھانا کھایا اور اسکے بعد نئے کپڑے پہن اپنی بہن کو کو بتایا کہ میں ابا کے پاس جا رہاہوں جو ترال کے نذدیک اپنے ایک اور میوہ باغ میں میوہ اتار رہا تھا۔جس کے بعد وہ واپس گھر نہیں آیا ہے ‘‘۔منظور احمد لون نے بتایا ہر ممکنہ جگہ پر تلاش کرنے کے بعد ہم پولیس تھانہ ترال میں گمشد گی کی رپوٹ درج کی ہے جس کے بعد پولیس نے کیس درج کر کے نشاط کی تلاش تیز کر دی ہے ۔معلوم منظور احمد کے 2بیٹے اورایک بیٹی ہے جن میں نشاط سب سے بڑا ہے ۔بیٹے کی لاپتہ ہونے کی وجہ سے افراد کنبہ پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے جس کی وجہ سے پورا کنبہ شدید پریشانیوں میں مبتلا ہوے ہیں ۔