ترال میں بینک سیکورٹی گارڈ پر گولیوں سے حملہ،بری طرح زخمی

سرینگر/نامعلوم بندوق  برداروں  نے سوموار کو جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ایک بینک کے سیکورٹی گارڈ کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق بندوق برداروں نے طارق احمد وانی ولد عبد الرشید وانی ساکنہ ریشی پورہ ترال پر گولی چلاکر اُسے زخمی کردیا۔

طارق کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال لیجایا گیا جہاں سے اُسے سرینگر منتقل کیا گیا۔

اسپتالی ذرائع نے کہا کہ طارق کو ٹانگ اور پیٹ میں گولیاں لگی ہیں۔