ترال//ترال کے بیشتر علاقوں میںسڑکوںسے برف ہٹانے کے دوران مشینوں کے بدلے بلڈوزر کا ستعمال کیا گیا،جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں سڑکوں پرکروڑوں روپے کی لاگت سے بچھایا گیا میکڈم اکھڑگیا ہے،جس پر مقامی لوگوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ترال کی بیشتر رابطہ سڑکوں جن میں ترال،ناگہ بل،ماحچھامہ ،باگندر،زاری ہاڑ ،کہلیل،کنگلہ لورہ،ترال ستورہ،بٹہ گنڈ ،آری پل،پستونہ ،لام ،نارستان ،شکار گاہ،سیموہ،پنگلش رٹھوسنہ، کار ملہ،بٹ نور،مندورہ،پنیر ۔مڈورہ اورلرگام علاقوں کو جانے والی رابط سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے مشینوں کے بجائے بلڈوزر کا ستعمال کیاگیا۔جس کے نتیجے میں اکثر سڑکیں کھنڈارت میں تبدیل ہوگئی ہیں۔اس حوالے سے محکمہ آر اینڈ بی کے ایگزیکٹو انجینئرسجادنقیب نے لوگوں کی شکایت کو صیح قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ترال میں450کلومیٹر سے زیادہ لمی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے سب ضلع ترال میں صرف ایک مشین دستیاب ہے ۔انہوں نے بتایا کہ موسم میں بہتری کے ساتھ ہی سڑکوں کی تجدید کاری کاکام شروع کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔