ترال میں ’’بگ بیش ‘‘ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

ترال//جنوبی کشمیر کے ترال میں بگ بیش نامی کرکٹ ٹورنا منٹ کاآغاز کیا گیا ہے جس دوران ٹورنا منٹ کا ابتدپہلا مقابلے بٹہ گنڈ نے اپنے نام کیا ہے ۔ اس ٹورنا منٹ میں متعدد ٹیمیں شرکت کر رہے ہیں ۔ترال میں ’’ بگ بیش کرکٹ ٹونامنٹ‘‘ منعقد ہو رہا ہے جس دوران اس ٹورنا منٹ کا پہلا مقابلہ منگل کے روز بجونی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ہے ٹورنا منٹ کے پہلا مقابلہ بٹہ گنڈ اور نئی بھگ کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جہاں بٹہ گنڈ ٹیم نے اس مقابلے کو8وکٹ سے جیت لیا ہے جس دوران ٹیم کے سہیل احمد نے59رن بناکر مین آف دی میچ کا خطاب اپنے نام کیا ہے ۔اس ٹورنا منٹ کے چیر مین جاسم نذیر نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ترال کے نوجوانوں میں کافی ٹلنٹ موجود ہے تاہم اسے نکھارنے اور ایک سٹیج فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں ٹیموں کو یقین دلایا کہ ٹورنا منٹ ک شفاف طریقے پر کھیلاجائے گا ۔ ابتدائی مقابلے میں اید ڈی پی او ترال،ایس ایچ او ترال،سپورٹس کونسل کے زمہداران کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں اور شائقین کھیل کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجو تھی۔