ترال میں ایس پی او ہلاک

 ترال// ترال کے ایک مضافاتی گائوں میں مشتبہ جنگجوئوں نے ایک ایس پی اوکوگولیوں کانشانہ بناکرموت کی نیندسلادیا۔پولیس نے ہلاکت کیلئے جنگجوئوں کوذمہ دارقراردیتے ہوئے کہاکہ حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ۔تحصیل آری پل کے گائوںگترو میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے پولیس میں تعینات ایس پی او 38سالہ حلیم گوجر ولد فتح گوجرکے گھرمیں سہ پہرکے وقت داخل ہوئے اور اندھادھندفائرنگ کی ۔ ایس پی او عبدالحلیم کوہلی عرف حلیم گوجر ولد فتح کوہلی شدید طور پر زخمی ہوا لیکن اسپتال پہنچانے کے دوران دم توڑ بیٹھا۔وہ آری پل میں تعینات تھا۔