ترال// محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹرنے چیف میڈیکل افسر پلوامہ کے ہمراہ ترال ہسپتال سمیت قصبے میں قائم متعدد طبی مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایس ڈی ایچ ترال اور پی ایچ سی ڈاڈسرہ کے طبی نظام کا جائزہ لیا ۔جہاں عوام کی اُن شکایات کو درست پایاگیا جومیڈیا میں اجاگر ہوئی تھیں۔ایس ڈی ایچ ترال میں طرح طرح کی طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے علاقے کی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔منگل کی صبح محکمہ کے کے ڈپٹی ڈائریکٹرشوکت احمد لولہ اور چیف میڈیکل آفسر پلوامہ نے دیگر ماتحت افسران کے ہمراہ علاقے کا دورہ کر کے عوام کی شکایات کاجائزہ لیا ۔دورے کے دوران انہوںنے اس بات کا اعتراف کیا کہ ایس ڈی ایچ ترال میں سہولیات کا فقدان ہے۔ انہوں نے ہسپتال میںعملے کا تبادلہ عمل میں لانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میںسبھی سہولیات دستیاب رکھنے کی کوشش کی جائے گی ۔
ترال میںطبی سہولیات کا فقدان، محکمہ صحت کا اعتراف
