ترال مسلح تصادم آرائی: مختلف تنظیموں کے دو جنگجو مارے گئے: پولیس

نیوز ڈیسک
 

پلوامہ// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ کے ترال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم آرائی میں دو جنگجو مارے گئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو جنگجو، جن کا تعلق انصار غزوات الہند اور لشکر طیبہ سے تھا، مارے گئے۔ 

 

انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے ایک ٹویٹ میں کہا، ”اے جی یو ایچ (عسکریت پسند) صفات مظفر صوفی عرف معاویہ اور لشکر طیبہ کے عمر تیلی عرف طلحہ ترال میں مارے گئے“۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ ترال علاقے میں منتقل ہونے سے پہلے دونوں سری نگر شہر میں کئی (عسکریت پسندانہ) جرائم میں ملوث تھے جن میں کھنموہ سری نگر میں سرپنچ (سمیر احمد) کا حالیہ قتل بھی شامل تھا۔

 

تفصیلات کے مطابق پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے ترال میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

 

جیسے ہی فورسز علاقے میں پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے اُن پر فائرنگ کی، جس سے تصادم آرائی کا آغاز ہوا۔