ترال علاقے میں جھڑپوں کے دوران تین شہری زخمی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بدھ کو فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران تین نوجوان مظاہرین زخمی ہوگئے۔

یہ مظاہرے ترال کے ناگہ بل علاقے میں ہوئیں جہاں مظاہرین نے فورسز کی گاڑیوں کو سنگباری کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے جوابی کارروائی میں آنسو گیس کے گولے داغے اور پیلٹ فائر کئے جس سے تین نواجونوں کو چوٹیں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ پیلٹ لگنے سے تین زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال پہنچایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فورسز نے آج صبح ترال کے برینہ پتھری جنگل میں جس جنگجو کو ایک معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق کیا وہ ناگہ بل کا ہی رہنے والا تھا۔

اُس کی شناخت شبیر احمد ملک کے طور ہوئی ہے جس کا تعلق پولیس کے مطابق انصار غزوة الہند نامی تنظیم کے ساتھ تھا۔