ترال جھڑپ :جنگجو گانٹہ مولہ میں سپرد خاک

  بارہمولہ // شاہ پورہ ٹکتار ترال میں منگل کو جھڑپ میںمارے گئے 2 جنگجوئوں میں سے ایک غیرملکی محمد عثما ن ،جوپولیس کے مطابق جیش محمد چیف مسود اظہر کابھتیجا تھا،کو بارہمولہ کے مضافاتی گائوں میں رات کے دوران سپرد خاک کیا گیا ۔ مذکورہ جنگجو کی میت بدھ کوجنوبی کشمیرسے بارہمولہ منتقل کیا گیا اورشیری تھانہ سے وابستہ پولیس اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے رات کے ساڑھے دس بجے گانٹہ مولہ میں سپرد خاک کیا ۔