ترال، سرینگر اور سمبل میں تلاشیاں

سرینگر // پستونہ ترال، لاوے پورہ سرینگر اور سمبل میں برستی بارشوں کے باوجود تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ جنگجوئوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات کے بعد ایس او جی ترال، سی آر پی ایف اور 42 آر آر نے مشترکہ طور پر پستونہ کے ایک محلہ کا محاصرہ کیا۔ علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری رکھا گیا جبکہ کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔تاہم کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ ادھر لاوے پورہ سر ینگر اور سمبل بانڈ ی پورہ میں بھی دوالگ الگ کا آ پریشن انجام دیئے گئے جس دوران دونوں دیہات کے داخلے اور خارجی راستے سیل کردیئے گئے ہیں اور گھرگھر تلاشی کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ تاہم دونوں جگہوں پر کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔