تدریسی عملہ کو فوری طور اپنی جگہو ں پر تعینات کریں

کپوارہ// ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے ضلع کے مختلف تعلیمی دفاتر کے ساتھ منسلک کئے گئے تدریسی عملہ کو فوری طور اپنی جگہو ں پرتعینات کرنے کاحکم نامہ جاری کیا ہے اور چیف ایجو کیشن افسر کو ہدایت دی کہ وہ دو روز کے اندر اندر ان کے ددفتر کو رپورٹ پیش کریں ۔کپوارہ ضلع میں برسو ں سے تدریسی عملہ کو ضلع کے مختلف تعلیمی دفاتر جن میں چیف ایجو کیشن آفس ،زونل ایجو کیشن دفاتر اور ڈائٹ شامل ہے کو منسلک کیا گیا جس کی وجہ سے سکولو ں میں بچو ں کی تعلیم بری طرح سے متا ثر ہو رہی ہے ۔اس سلسلہ میں والدین اور لوگو ں نے محکمہ تعلیم سے اسرار کیا کہ وہ  تدریسی عملہ جو مزکورہ دفاتر میں منسلک کئے گئے ہیں کو فوری طور ان سکولو ں میں تعینات کیا جائے جہا ں کی ڈیو ٹی ہے لیکن تا حال محکمہ تعلیم ایسا کرنے میں ناکام ہو گیا ۔ہفتہ کے روز ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین نے اس بات کی سخت نو ٹس لی اور یہ محسوس کیا کہ تدریسی عملہ کی غیر موجود گی کی وجہ سے ضلع کے سرکاری سکولو ں میں زیر تعلیم طلبہ کی تعلیم متا ثر ہو رہی ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین نے با ضابطہ طور ایک حکم نامہ زیر نمبر ADCK/3739.43جاری کیا جس میںچیف ایجو کیشن آفیسر کپوارہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ فوری طور  ان اساتذہ کو فوری طور اپنی جگہوں پر تعیناتی عمل میں لائیں جو ضلع کے مختلف تعلیم دفاتر کے ساتھ منسلک ہیں اور دو روز کے اندر اندر ان کے دفتر کو رپورٹ پیش کریں ۔