تحصیل ہیڈکوارٹر دچھن میں پہلی مرتبہ گاڑی پہنچی علاقہ کی 15ہزار سے زائد عوام میں خوشی کی لہر ، جشن کا ماحول

کشتواڑ// ضلع ہیڈکوارٹر سے محض 60 کلومیٹر کی دوری پر واقع تحصیل دچھن کی عوام میں اس وقت خوشی کا ماحول پیدا ہوا جب علاقے میں پہلی مرتبہ گاڑی تحصیل صدر مقام دچھن تک پہنچی۔گزشتہ چالیس سالوں سے تعمیرہورہی کشتواڑ نواپچی سڑک پر محض ابتک چالیس کلومیٹر ہی تعمیر ہو سکی ہے۔ اکھالے تا لوپارہ تیرہ کلومیڑر سڑک کی تعمیر کے دوران اگرچہ سال 2013 تک اس سڑک کو محض پنجراڑی تک ہی مکمل کیا گیاتھا جس کے بعد اٹھ کلومیٹر سڑک کو تعمیر کرنے میں متعلقہ محکمہ کو قریب آٹھ سال لگ گئے۔اکھالہ سے سوندر تک محکمہ پی ایم جی ایس وائی اس سڑک کو گزشتہ کئی دیہایوں سے تعمیرکررہی تھی اور متعدد مرتبہ اس سڑک پر کام روکنا پڑا جسکے سبب اسکی تعمیر میں مشکلات پیش آئی۔ جہاں گزشتہ ماہ سڑک تحصیل صدر مقام تک پہنچائی گئی تھی جسکے مقامی لوگوں نے الاٹمنٹ کو چھوڑ کر دوسرے مقام سے سڑک کو نکالنے کو کہا تھا جسے بعد متعلقہ محکمہ کی مداخلت کے بعد اس پر دوبارہ کام شروع کردیا گیا۔ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن پوجا ٹھاکر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ علاقہ کی عوام کیلے خوشی کا مقام ہے کہ علاقہ سڑک رابطے سے جڑگیا۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی سکیم کے تحت اس سڑک کی تعمیر ہورہی ہے اور امید ہے کہ اسے ماہ ستمبر تک مکمل کرلیا جاے گا۔جسکے بعد اگلے فیس کا کام شروع ہوگا۔علاقہ کی عوام نے سڑک تحصیل صدر مقام تک پہنچے خوشی منائی جبکہ علاقے میں ڈھول بجائے گئے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ اب ہمیں لگتا ہے کہ ہم جدید طرز کی طرح اپنی زندگی بسر کرسکتے ہیں کیونکہ اس سے قبل علاقہ میں نہ مواصلاتی نظام تھا اور نہ ہی سڑک رابطہ تھا جسے ہمیں کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا تھا۔اور اب موصولاتی نظام و سڑک رابطہ ہونے سے ہماری مشکلات کا بھی ازالہ ممکن ہوگا اور ہم بھی خوشحال زندگی بسرکرسکیں گے۔