تحصیل گندنہ کے اساتذہ کی سالانہ تقریب

ڈوڈہ//تحصیل گندنہ میں اساتذہ نے زونل سطحی سالانہ تقریب اپر پرائمری اسکول باشی گندنہ میں منعقد کی جس میں چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ محمد شریف مہمان خصوصی جبکہ ضلع ایجوکیشن پلاننگ آفیسر ڈوڈہ محمد ایازاقبال مغل زونل ایجوکیشن آفیسر گندنہ عبد الطیف بٹ پرنسپل ہایئر سیکنڈری اسکول گندنہ شری کھیم چند اور دس آرآر کے جے سی او ایس کے اوجھا مہمان اعزازی رہے ۔پروگرام میں کثیر تعداد میں معززین علاقہ اور طلبہ کے والدین نے شرکت کی اور بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے ۔ پروگرام کا آغاز طلبہ کے ترانہ خوش آمدید سے کیا گیا جبکہ نظامت کے فرائض ارشاد احمد بٹ غلام قادر شیخ اور غلام حسن فاروقی نے مشترکہ طور پر انجام دئیے۔ افتتاحی کلمات غلام حسن فاروقی نے پیش کئے اور مہمان خصوصی و دیگر مہمانان کا والہانہ استقبال کیا طلبہ نے اپنے مختلف پروگراموں میں علاقہ کی تعلیمی رکاوٹوں اور مشکلات کا ذکر کیا جبکہ معززین علاقہ نے اپنی تقاریر میں چیف ایجوکیشن آفیسر سے دیگر تعلیمی مشکلات کے ازالہ کے ساتھ زونل ایجوکیشن دفتر کو فوری طور اپنی اصلی جگہ منتقل کرنے پر زور دیا نیز مختلف اسکولو کا درجہ بڑھانے سمارٹ کلاسز کا افتتاح کھیل کے میدانوں کی فراہمی یو پی ایس دیوال اور باشی کے تعمیراتی کام کی تکمیل  CAL سنٹرز کا افتتاح کھیلو انڈیا پروگرام زون گندنہ کے بالائی علاقہ میں انعقاد اور رہبر تعلیم اساتذہ کی امتحانی مراکز میں ڈیوٹی وغیرہ کی مانگ کی جس پر چیف ایجوکیشن آفیسر نے مذکورہ تمام مطالبات کو حق بجانب اور مبنی بر حق قرار دیتے ہوئے اپنیصدارتی خطبہ میں یہ یقین دلایا کہ مذکورہ تمام مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گاانہوں نے اساتذہ کی محنت کی داد دی اور تلقین کی وہ اسی طرح سے سے تندہی اور خلوص نیت سے اپنے فرایض انجام دیتے رہیں اور وہ ان کے تمام مطالبات کی تکمیل اور مشکلات کا ازالہ کریں گے انہوں نے پروگرام کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس پروگرام کو دوسرے زونوں میں مثال اور نمونے کے۔طور پر پیش کیا جائے گا پروگرام کے آخر میں تمام شراکت دار طلبہ کو انعامات جبکہ ہیڈ ماسٹر صاحبان  و منتظمین کو اسناد  سے نوازا گیا اور رضا کاران کو طمغے بطور تحفہ پیش کئے گئے ۔مہمانان اور منتظمین اساتذہ کو ٹرافیوں سے نوازا گیا انعامات کی تقسیم کاری کے دوران نظامت منظور احمد بٹ بنشلہ نے کی پروگرام کے منتظمین میں مدرس خورشید احمد نٹنو گندنہ شبیر احمد بٹ مدرس  یو پی ایس ماسری عبدالرحمان بٹ ہیڈماسٹر یو پی ایس باشی اور خورشید احمد میر مدرس یو پی ایس آبلی ماسری و دیگر اساتذہ پیش پیش رہے پروگرام میں آر ای ٹی فورم کے  زونل صدر گندنہ شوکت علی گنائی ضلع آر گنائزر ڈوڈہ نصیر احمد تحصیل صدر محالہ مبشر حسین نے۔بھی شرکت کی اور خطابات کئے آخر میں عبدالرحمان بٹ ہیڈ ماسٹر باشی نے کلمات تشکر پیش کئے۔اس موقع پر ماسٹر عبدالر حمان بٹ کو سال کا بہترین استاد قرار دیکر انعام سے نوازا گیا ۔