تحصیل کمپلیکس منڈی کے بیت الخلاء میں گندگی کے ڈھیر

منڈی//پورے ملک کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر میں جہاں سوچھ بھارت مشن کے تحت سکولوں ،کالجوں اور دوسری جگہوں پر صفائی ستھرائی کو عام کیا جا رہا ہے وہیں تحصیل منڈی میں یہ مشن ایک مذاق بن کر رہ گیاہے جس کی مثال تحصیل کمپلیکس منڈی کے بیت الخلاء ہیں جہاں گندگی ہی گندگی پڑی ہے ۔بیت الخلاء کے اندر موجود گندگی سے نکلنے والی عفونت ہر ایک کو بے ہوش کئے جارہی ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس کمپلیکس میں تحصیل کے سبھی افسران کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں لوگ کام کاج کے سلسلے میں آتے ہیں جنہیں انہی بیت الخلائوں کاسامنارہتاہے ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ افسران کو بھی بیت الخلائوں کو اسی حالت میں دیکھناپڑتاہے لیکن کسی کی طرف سے ان کی صفائی کروانے کی زحمت گوارہ نہیں کی جارہی۔