تحصیل دفتر گلابگڑھ کے قیام پرتنازعہ،دیول میں مظاہرے

 مہور//گذشتہ روز گلابگڑھ میں تحصیل دفتر کو لے کر لوگوں نے احتجاج کیا تھا۔لوگوں کا مطالبہ تھا کہ تحصیل دفتر گاؤں گلابگڑھ میں قائم کیا جائے ۔وہیں دوسری طرف سے حلقہ گلابگڑھ کے گاؤں دیول،نہوچ،شبراس،اڑبیس،برمیدار کے لوگوں نے آج دیول کے مقام پر دیول سے ڈوگہ تک ایک ریلی نکالی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مظاہرے کر رہے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا تحصیل دفتر  مناسب جگہ قائم کیاجائے۔ لوگوں کا کہنا تھا گلابگڑھ سے ان لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیوں کہ گلابگڑھ مہور کے کونے میں ہے۔ان کا  کہنا ہے تحصیل دفتر کو یا لدھ،دیول یا نہوچ میں دیا جائے جو کہ سب کیلئے فائدہ ہوگا۔لیکن گلابگڑھ کے لوگ صرف اپنا فائدہ ڈھونڈ رہے ہے۔دیول سے ریٹائر نائب تحصیلدار عبدالرشید نے بتایا گلابگڑھ میں تحصیل بننا ممکن نہیں ہے کیوں کہ سب گاؤں کے لوگوں کیلئے وہاں پہنچنا ممکن نہیں ہے۔مظاہرین میںریٹائر نائب تحصیلدار،سرپنچ بشیر ناگ،پی ڈی پی لیڈر عبد الصبحان،حفیظ بٹ وغیرہ شامل تھے۔