تحصیلدار کے اعزازمیں الوداعیہ تقریب

جموں //ٹیچر ویلفیئر ایسوسی ایشن پرگوال کی جانب سے تحصیلدار پرگوال کیلئے ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس الوداعی تقریب میں ٹیچروں سمیت سیول سوسائٹی کے اراکین اور بوتھ سطحی آفیسران نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر اراکین کی جانب سے تحصیلدار کی جانب سے تحصیل میں انجام دی گئی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ انہوں نے محکمہ میں رہ کر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے سابقہ تحصیلدار پرگوال نے کہاکہ ان کو محکمہ میں ایک بہترین سٹاف ملا تھا جس کی مدد سے انہوں نے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ۔الوداعی تقریب میں کرشن سنگھ ،سرجیت سنگھ ،انکوش دیو سنگھ ،لکھو یندر سنگھ ،وویک منہاس ،وریندر سنگھ ،راکیش کمار مہندر پال ،سریش کمار ودیگران بھی موجود تھے ۔