تحصیلدار پر حملہ کا معاملہ

 مینڈھر//تحصیل کمپلیکس مینڈھر میںتحصیل افسر ان کا ایک اجلاس منعقد ہواجس میں نا ئب تحصیلدار مینڈھرنے بھی شرکت کی ۔ اس موقعہ پر ملا زمین نے تحصیلدار مینڈھر پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس سے ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کامطالبہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ اگر ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آئی تو وہ کام چھوڑ ہڑتال کریںگے ۔ان کاکہناتھاکہ انتظامیہ نا جا ئز تجا وزات کو ہٹا کرعوامی مفاد کاکام کررہی تھی لیکن چند لو گو ں نے اپنے مفا دات کیلئے انتظامیہ کو روکا اور تحصیلدار مینڈھر پر حملہ کیاگیاجو ایک ایما ندار افسرکیساتھ زیا دتی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ دو دنو ں کے اندر اند ر حملہ کر نے والوںکی گرفتاری عمل میں لائی جائے نہیںتو وہ سنیچر کو ہڑتال کریںگے ۔اجلاس میں رینج افسر مینڈھرعظمت حسین شاہ، ایس ڈی اے او محمد رشید ، اشفا ق احمد ، جا وید اقبال ، شاہد علی خان، منیر حسین اے ای ای محکمہ پی ایچ ای، وشال شر ما، مشتا ق حسین ، ظہیر احمد خان وغیرہ بھی موجود تھے ۔ بعد میں انہوںنے حکام کو ایک یاداشت نامہ بھی پیش کیا ۔
 
 
 
 

تحصیلدار مینڈھر پر حملہ کی مذمت 

مینڈھر//جمو ں و کشمیر ہیو من ویلفیئرسو سائٹی جڑانوالی گلی پو نچھ نے تحصیلدار مینڈھر شہز اد لطیف خان پر ہو ئے حملے کی سخت الفا ظ میں مذ مت کی ہے۔ سو سائٹی کے ممبر ان کی ایک میٹنگ زیر صدار ت محمد رزاق بجا ڑ منعقد ہوئی جس میں تمام ممبر ان نے حملے کی مذ مت کر تے ہوئے کہا کہ تحصیلدار مو صوف ایک ایما ندار،مخلص اور عوام  دوست شخص ہیں اور انہوںنے سرکاری احکامات کی پیروی کرتے ہوئے مینڈھر با زار میں غیر قانو نی تجا وز ہٹا نے کاکام شروع کیا جو عوامی مفاد میں تھا لیکن کچھ لوگوںنے ذاتی مفاد کی بناپران پر حملہ کیا جو قابل افسوسناک ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ چند عنا صر نے تحصیلدار مو صوف کے کام اور مقبو لیت کی وجہ سے ایسا حملہ کیا ہے جن کے خلاف کڑی کارروائی کی جانی چاہئے ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر ایماندار افسران پر اس قسم کے حملے ہو تے رہے تو کوئی بھی افسر مینڈھر میں آنے کے لئے تیا ر نہیں ہو گا ۔