تحصیلدار مینڈھر نے کئی امتحانی مراکز کا معائینہ کیا

مینڈھر //تحصیلدار مینڈھر ڈاکٹر وکرم کمار نے نائب تحصیلدار و دیگرملازمین کے ہمراہ مینڈھر سب ڈویژن میں قائم کئی امتحانی مراکز کا معائینہ کیا ۔اس دوران آفیسر موصوف نے دسویں جماعت کے ہورہے امتحان کا معائینہ کرتے ہوئے منتظمین کو ہدایت جاری کی کہ امتحان کے دوران کووڈ ایس او پی پر مکمل طورپر عمل کیا جائے تاکہ بچوں کو کووڈ سے محفوظ رکھا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ اس دوران کووڈ کی دوسری لہر زور پکڑتی جارہی ہے جس کے بچائو اور اس کے مزید پھیلائو کو روکنے کیلئے سماج کے ہر ایک فرد کو اپنا رول ادا کرنا پڑے گا ۔انہوں نے سٹاف ممبران پر زور دیتے ہوئے کہاکہ صاف و شفاف امتحان لینے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ۔