تحصیلداروں کی مستقلی/پروموشنمحکمہ مال کی مشق مکمل

عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// عوامی خدمات کی فراہمی کو بڑھانے کے مقصد سے ایک اہم پیشرفت میں، محکمہ ریونیو نے تحصیلداروں کی ترقی کی مشق کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ انچارج تحصیلدار جو عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر تھے کو ریگولر کر دیا گیا ہے اور اس اہم اقدام سے ریونیو سروس کے گزیٹیڈ کیڈر میں ایڈہاک سسٹم کا خاتمہ ہو گیا ہے۔فریم ورک کو مزید مضبوط کرنے اور دستیاب افرادی قوت کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے تمام اہل نائب تحصیلداروں کو تحصیلدار کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی سالوں پر محیط زیر التوا معاملات کے باوجود محکمہ ریونیو نے تحصیلداروں کو ترقی دینے کا عمل کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ زیر التوا مسائل کو حل کر لیا گیا ہے، اور زیادہ تر اہم اسامیاں پر کر دی گئی ہیں۔