تحریک حریت کارکن سے گیلانی کی تعزیت

سرینگر//تحریک حریت چیئرمین سید علی گیلانی نے تحریک حریت کارکن نثار احمد بٹ ساکن نٹی پورہ سرینگر کی دادی کی وفات پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی کے لیے دُعا کی ہے۔ نثار احمد اور دیگر لواحقین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے گیلانی نے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تبارک وتعالیٰ سے دُعا کرتے ہیں کہ وہ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق نصیب کرے۔