سرینگر// تحریک حریت کے سربراہ محمد اشرف صحرائی منگل کو بانڈی پورہ گئے،جہاںانہوں نے 19ماہ بعد رہا ہوئے تحریک حریت کے2 لیڈروں سلمان یوسف اور ریئس احمد میرکا خیر مقدم کیا۔ تحریک حریت کے ذمہ داروں نے بتایا کہ محمد اشرف صحرائی نے دونوں تحریک حریت کے لیڈروں کے صبر اور استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس طرح سنت یوسفی کو ادا کیا،وہ قابل تعریف ہے۔محمد اشرف صحرائی نے اس دوران دیگر نظر بندوں کی بھی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کیا۔صحرائی کے ہمراہ محمد اشرف لایا،شیخ مشتاق احمد امتیاز حید ر بھی تھے۔
تحریک حریت لیڈران کی رہائی
