تجارت ،صنعت اورسیاحت کی ترقی کانگریس کی ترجیح ہوگی :جی اے میر

جموں//ٹریڈکامرس اینڈانڈسٹریز ونگ نے تاجروں ،صنعتکاروں اورسیاحت شعبہ سے وابستہ افرادکے مسائل اورمشکلات پرتبادلہ خیال کرنے کیلئے پروگرام کاانعقادکیاگیا۔اس دوران پروگرام میں پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمدمیرمہمان خصوصی تھے۔جی اے میرنے اگرآئندہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی توکانگریس کی یہ ترجیح رہے گی کہ تاجروں ،صنعتکاروں اورسیاحت کے شعبے سے وابستہ افرادکے مسائل کاازالہ کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ سابق پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت نے سماج کے ہرطبقہ کی امنگوں کونظراندازکیا۔اس موقعہ پرونگ کے صدرراکش وزیرنے کہاکہ ریاست میں تجارت ،سیاحت اورصنعتوں کوفروغ دیاجائے گااورنوجوانوں کیلئے روزگارکے مواقعے پیداکیے جائیں گے۔اس دوران میٹنگ میں سابق وزرا نوانگ رگزن جورا، رمن بھلہ،مولارام،منوہرلال شرماکے علاوہ منجیت سنگھ،منموہن چوہدری، وکرم ملہوترہ ،ہری سنگھ چب، منیش کمار، شاہنوازحسین ، ادھے چب،نیرج شرما،زاہدہ بیگم، وائی وی شرما، سونیاوزیر،وریندرکیسر،کوشل مگوترہ، شنگاری ، سبھاش چندر،رمن کماروغیرہ شامل تھے۔