تجارتی پھولبانی کافروغ،12رکنی کمیٹی کے قیام کو منظوری

سرینگر// بلال فرقانی//جموں کشمیر میں تجارتی پھولبانی کو فروغ دینے کیلئے 12رکنی کمیٹی کے قیام کو منظوری دی گئی،جبکہ اس کی کمان پرنسپل سیکریٹری زراعی پیدوار اور بہبود کاشتکار کو سونپی گئی۔عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جمعہ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ جموں کشمیر میں تجارتی پھولبانی کیلئے کاشت کو مختلف پیمانوں جیسے موسمی صورتحال، جغرافیائی محل و قوع،فصلوں کی مناسبت کو مد نظر رکھتے ہوئے فروغ دینے کیلئے تجاویز و ایکشن پلان کو مرتب کرنے کیلئے کمیٹی کو تشکیل دیا گیا۔اس کمیٹی کی سربراہی پرنسپل سیکریٹری زرعی پیدوار اور بہبود کاشتکارکو دی گئی ہے جبکہ کمیٹی میں محکمہ پھولبانی،باغات اور پارکوں کے کمشنر سیکریٹری، ڈائریکٹر جنرل محکمہ باغبانی،ڈائریکٹر زراعت،ڈائریکٹر محکمہ پھولبانی کشمیر،ڈائریکٹر فلورکلچر جموں،سکاسٹ کشمیر و جموںکے ایکسٹنشن افسراں،ڈپتی ڈائریکٹر پھولبانی(سنٹرل) ڈائریکوٹریٹ آف فلور کلچر کشمیر، ڈپٹی ڈائریکٹر( انچارج نوڈل افسر،سی ایس ایس) ڈائریکٹوریٹ آف فلور کلچر کشمیر،ڈپٹی ڈائریکٹر( انچارج نوڈل افسر،سی ایس ایس) ڈائریکٹوریٹ آف فلور کلچر جموں اور تجارتی پھولبانی کے ماہر،جس کو محکمہ پھولبانی و باغات ضرور ت پڑنے پر شامل کر سکتی ہے۔ کمیٹی کو تجاویز و ایکشن پلان30دنوں کے اندر سرکار کو سونپنے کی ہدایت دی گئی ہے۔