تجارتی استعمال کیلئےنجی گاڑیوں کا چالان کوکرناگ میں 26پرائیویٹ گاڑیاں ضبط

 عظمیٰ نیوز سروس

اننت ناگ//موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے کیلئے موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ (ایم وی ڈی) اننت ناگ نے پیر کو کوکرناگ میں تجارتی مقاصد (مسافروں کو لے جانے) کیلئے استعمال ہونے والی نجی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا۔یہ کریک ڈاؤن ایس ڈی ایم دفتر کوکرناگ کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں کے علاوہ مقامی ٹرانسپورٹروں کی شکایت پر کیا گیا جنہوں نے اس عمل کے خلاف آواز اٹھائی تھی کیونکہ اس سے ان کی روزی روٹی بھی متاثر ہوئی تھی۔دن بھر کی چیکنگ کے دوران 26 پرائیویٹ ایکو وینز کو ضبط کیا گیا جو خاص طور پر صوف شالی ناگام روٹ، ہانگل گنڈوٹہ نارڈ روٹ اور سوئن ناگام روٹ کے علاوہ دیگر ملحقہ علاقوں میں چل رہی تھیں۔اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر اننت ناگ، ڈاکٹر محمد زبیر لٹو کی سربراہی میں نافذ کرنے والی ٹیم نے مختلف جرائم جیسے روٹ پرمٹ کی خلاف ورزیاں، اوور لوڈنگ، تیز رفتاری، سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی چلانا، بغیر ہیلمٹ اور SLD کے بغیر سواری سمیت دیگر گاڑیوں کی بھی جانچ کی۔ 40 گاڑیوں کے چالان کر کے موقع پر ہی انہیںبلیک لسٹ کر دیا گیا۔ چالانوں سے 80,000 روپئے تک جرمانے کی وصولی متوقع ہے۔دریں اثنا’ممکن‘ سکیم کے بارے میں آگاہی پروگرام ان علاقوں میں منعقد کیے گئے جہاں پرائیویٹ گاڑیاں مسافروں کو لے جانے کیلئے استعمال کی جا رہی تھیں۔ انہیں اسکیم کے فوائد کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا اور ایل اے کیلئے درخواست دینے کی ترغیب دی گئی تاکہ وہ اپنی روزی روٹی کما سکیں اور مقامی علاقوں کی ضروریات کو بھی پورا کر سکیں۔