تانترے پورہ پٹن پینے کے پانی سے محروم

فیاض بخاری
بارہمولہ// قصبہ پٹن کے مضافات تانترے پورہ پلہالن میںپینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی آبادی کو ماہ صیام میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں ۔ مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی پر الزام عائد کیا ہے کہ تانترے پورہ پلہالن کے لوگوں کو گزشتہ آٹھ ماہ سے پانی کی قلت سے کافی پریشایوں کا سامنا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کی عدم توجہی کی وجہ سے ہمیں مقامی نالہ سے پانی حاصل کرنا پڑ تا ہے ۔ ایک مقامی شہری سجاد احمد نے بتایاکہ پانی کی قلت سے وہ کافی متاثر ہیں اور طویل عرصے سے پانی کی قلت کی وجہ سے ہر روز ان دیہات کی خواتین کو پینے کا پانی حاصل کرنے کیلئے میلوں پیدل سفر کر کے ایک گندے نالے سے پانی لانا پڑتا ہے ، جس کی نتیجے میں مقامی آبادی سحری و افطار اوقات کے دوران مشکلات سے دو چار ہو رہی ہیں۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ ہم نے متعدد بار متعلقہ عہدیداروں سے کہا کہ وہ اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھیں تاکہ  لوگوں کو درپیش مشکلات کم ہو لیکن اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ مقامی لوگوں نے  ضلع انتظامیہ بارہمولہ اور محکمہ جل شکتی کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا  کہ علاقے میں فوری طور پر پینے کے صاف پانی کے حوالے سے اقدامات کریں تاکہ انہیں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔