تانترے نے فتح پور میں عوامی دربار لگاکر مسائل سنے

 پونچھ//ممبراسمبلی پونچھ شاہ محمد تانترے نے پونچھ کے گاؤں فتح پور میں عوامی دربار منعقد کیا۔ اس موقعہ کر ان کے ہمراہ ایگزیکٹو انجینئر محکمہ پی ایچ ای، بلاک میڈیکل افسر، اے ای ای محکمہ تعمیرات عامہ اور دیگرافسران بھی تھے۔دربار کے دوران فتح پور و گرد و نواح کے دس دیہاتوں کے لوگوں نے اپنے اپنے مسائل رکن اسمبلی کے سامنے رکھے۔لوگوں نے بتایاکہ پانی کی قلت پائی جارہی ہے جس پر تانترے نے موقعہ پر ہی تین نئے پانی کے ٹینکوں کو منظوری دی نیز دو نئی لنک سڑکوں کیلئے بھی ہری جھنڈی دکھا ئی ۔انہوںنے کہاکہ جلد ہی عوام کی سبھی بنیادی مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محبوبہ مفتی کی نگرانی میں ترقی کی منازل طے کررہی ہے جس کی بدولت پونچھ کی عوام کو 50MW بجلی پیدا کرنے والے سولر پلانٹ کو منظوری ملی جس کیلئے 2700کنال زمین خرید کر لورن میں اڈہ کاکام شروع ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ جلد ہی عوام کے سبھی مسائل حل کئے جائیںگے ۔