تازہ برف بار ی کا اثر، سیاحوں کے چہرے خوشی سے جھوم اٹھے

سرینگر//تازہ برفباری کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں آئے غیر ریاستی اور بیرون ملک سیاحوں کے چہرے خوشی سے جھوم اٹھے اور دن بھر بیلوارڈ میںجھیل ڈل کا نظارہ دیکھنے کیلئے سینکڑوں سیاح برفباری کے باوجود قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہورہے تھے۔ جھیل ڈل اور دیگر مقامات پر سیلانیوں کے جھنڈ دیکھئے گئے جو برف کے ساتھ کھیل رہے تھے اور خو ب مزہ لے رہے تھے۔ مختلف سیاحتی مقاما ت پر رکے پڑے سیلانی خوش و خرم ہوکر برف باری کا بھر پور مزہ لے رہے تھے۔