تازہ برفباری

شوپیان// مغل روڈ پر تازہ برف باری کی وجہ سے روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔سنیچر کی رات کو پیر کی گلی پر تازہ برف بھاری ہوئی جس کی وجہ سے روڈ کو بندکر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شوپیان منظور احمد نے بتایا کہ ہم نے روڈ کو تمام اقسام کی گاڑیوں کے لییٔ فی الحال بند کردیا ہے اور لوگوں سے کہا کہ اس راستہ پر صفر کرنے سے گریز کرے شوپیان سے پیر کی گلی تک ہم نے راستہ کو آمدرفت کے قابل بنایا ہے البتہ فی الحال کی کی پار سے روڈ ابھی مکمل طور پر صاف نہیں ہوا ہے۔اور کہاں کہ خراب موسم میں اس روڈ پر صفر کرنے سے پہہلے ہمارے کنٹرول روم سے رابظہ کیا کرے ۔ڈرایوروں نے شکایت کی کہ بفلیا ض کے قریب جب ہم پہنچتے ہیں تو وہاں پر تعنات ٹریفک اہلکار ہم سے کچھ روپیوں کی خاطر ہماری جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں ۔ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ روڈ کھلا ہے پر جب ہم بفلیاض سے آگے پہنچ جاتے ہے تو وہاں پر ہمیں پتا چلتا ہے کہ روڈ بند ہے ۔